ٹوکیو12؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جاپان نے کہا ہے کہ چین کے چار جنگی بحری جہاز اُس کے متنازعہ جزائر کی سمندری حدود میں داخل ہو کر واپس لوٹ گئے ہیں۔ٹوکیو حکام کے مطابق چینی بحری جہاز دو گھنٹے تک جزائر کی سمندری حدود میں موجود رہے۔ جاپانی حکومت نے اپنی احتجاجی شکایت ٹوکیو میں چینی سفارت خانے میں باضابطہ طور جمع کرا دی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چاپان نے چینی بحری جہازوں کی دراندازی کی ایک درجن سے زائد شکایات سفارتی ذرائع سے جمع کروائی ہیں۔ جاپان اور چین کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین کے سینکاکو جزائر پر ملکیتی تنازعہ پایا جاتا ہے۔